1
Wednesday 21 Oct 2020 17:51

اماراتی وفد تل ابیب میں موجود جبکہ غزہ و شام پر صیہونی بمباری جاری ہے، حماس

اماراتی وفد تل ابیب میں موجود جبکہ غزہ و شام پر صیہونی بمباری جاری ہے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے ایک انٹرویو میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستیاں بڑھانے کے سلسلے میں تل ابیب کے اندر موجود ابوظہبی کے خصوصی وفد اور دوسری طرف غزہ و شام ہر ہونے والی صیہونی ہوائی بمباری کی جانب اشارہ کیا ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ استوار کئے جانے والے دوستانہ تعلقات اس غیرقانونی رژیم کو فلسطین کے خلاف جارحانہ اقدامات میں اضافے اور غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر میں توسیع پر ترغیب کا باعث بنے ہیں۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی وفد تل ابیب کے اندر موجود ہے جبکہ غزہ اور شام کو صیہونی بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امارات کا ایک خصوصی سرکاری وفد جس میں اس ملک کے 2 وزیر بھی شامل ہیں، منگل کے روز سے دوطرفہ سفارتی تعلقات کے سلسلے میں غیرقانونی اسرائیلی دارالحکومت کے اندر موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 893293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش