0
Wednesday 21 Oct 2020 17:54

بلوچستان ہائیکورٹ نے لسبیلہ پولیس کانسٹیبلز کی حالیہ بھرتیاں روکنے کے احکامات جاری کر دیئے

بلوچستان ہائیکورٹ نے لسبیلہ پولیس کانسٹیبلز کی حالیہ بھرتیاں روکنے کے احکامات جاری کر دیئے
اسلام ڑائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے لسبیلہ پولیس کانسٹیبلز کی حالیہ بھرتیوں کو روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی کی استدعا پر بھرتیوں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ لسبیلہ کے پاس اور میرٹ پر آنے والے امیدواروں کیساتھ ناانصافی پر ان امیدواروں نے چند دن قبل بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرائی تھی جس پر بلوچستان ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی قلات رینج اور ایس ایس پی لسبیلہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے ماسوائے اقلیت اور خواتین کوٹہ کی تمام بھرتیوں پر عملدرآمد روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 893295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش