QR CodeQR Code

کوئٹہ سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد، دوسرے روز بھی ہڑتال جاری

21 Oct 2020 18:25

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت بنیادی سامان تک دستیاب نہیں۔ او پی ڈیز بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد اور ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہونے پر دوسرے روز بھی ہڑتال جاری۔ مبینہ تشدد کا واقعہ گزشتہ روز نیورو سرجری وارڈ میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث پیش آیا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت بنیادی سامان تک دستیاب نہیں۔ او پی ڈیز بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب تک بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرینگے ہڑتال جاری رہے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 893297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893297/کوئٹہ-سول-ہسپتال-میں-ینگ-ڈاکٹرز-پر-مبینہ-تشدد-دوسرے-روز-بھی-ہڑتال-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org