0
Wednesday 21 Oct 2020 19:17

بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک لاکھ 15 ہزار سے متجاوز

بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک لاکھ 15 ہزار سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی سے اب اس کی تعداد 7.40 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ ہوگئی ہے۔ بھارت میں صحتیاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 54044 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7651107 ہوگئی۔

اسی عرصے کے دوران 61775 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 6795103 ہوچکی ہے۔ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 8448 سے کم ہوکر 740090 رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا کے 717 مریضوں کی موت سے ملک میں اب تک 115914 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 88.81 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح 9.67 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 893302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش