0
Wednesday 21 Oct 2020 20:04

نواز شریف نے عربوں سے تعلقات خراب، جنرل باجوہ نے بحال کئے، طاہر اشرفی

نواز شریف نے عربوں سے تعلقات خراب، جنرل باجوہ نے بحال کئے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعظم اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عرب ممالک سے تعلقات خراب کئے، آرمی چیف جنرل باجوہ نے تعلقات بحال کروائے، نواز شریف مایوس ہیں، جنرل باجوہ نے سیاسی کردار ادا کرنے سے انکار کیا۔ طاہر اشرفی نے ٹی وی چینل سماء نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے جھوٹ بولا، سعودی عرب نے یمن بھیجنے کیلئے فوج نہیں مانگی، وزیر خارجہ کو سعودی عرب سے گلہ تھا تو ٹی وی پر نہ کرتے، یہ بات سڑک پر کرنے کی بجائے سعودی ہم منصب کو فون کر لیتے، یہی بات وہ ہمارے بارے میں کرتے تو ہمیں بھی گلہ ہونا تھا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ شہباز شریف سمیت نون کے ذمہ داران نواز بیانیے کیساتھ نہیں، رات کی تنہائی میں کپتان کے بلاوے پر آجاتے ہیں، آرمی چیف کا بلانا تو بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کے دلوں میں چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی خواہش ہے، نواز شریف مایوس ہیں، جنرل باجوہ نے سیاسی کردار ادا کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلباء فوج کیخلاف اپوزیشن کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، ہمیں شاباش دیں کہ گوجرانوالہ اور کراچی میں مدارس کے طلباء نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے کو سب سے زیادہ مار شریف برادران سے پڑی، فضل الرحمان نے مرہم نہیں رکھا۔
خبر کا کوڈ : 893311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش