0
Wednesday 21 Oct 2020 20:14

محکمہ داخلہ نے جیل میں میاں شہباز شریف کو بی کلاس دیدی

محکمہ داخلہ نے جیل میں میاں شہباز شریف کو بی کلاس دیدی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل میں میاں شہباز شریف کو بی کلاس دے دی ہے۔ حکومت پنجاب کے حکم پر میاں شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے، جہاں پر انہیں اخبار، کرسی، میز، ایک مشقتی (کام کرنیوالا قیدی ملازم) اور گھر کا کھانا ملے گا۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کو وزیر اعلی کے حکم پر جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ سلمان غنی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔ جیل حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور جیل میں یہ تمام سہولتیں جو کہ بی کلاس کے تحت بنتی ہے، میاں شہباز شریف کو دی گئی ہیں۔ میاں شہباز شریف گھر سے کھانا اور ادویات بھی منگوا سکیں گے۔ محکمہ داخلہ نے مسلم لیگ نون کی درخواست پر میاں شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش