0
Wednesday 21 Oct 2020 20:48

گلگت، دکاندار اور گاہک کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

گلگت، دکاندار اور گاہک کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں دکاندار اور گاہک کے مابین مبینہ طور پر معمولی جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے کوہستان سے تعلق رکھنے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ بدھ کے روز کرنل احسان علی روڈ سٹی پارک سے متصل مارکیٹ میں دو افراد کے مابین مبینہ طور پر لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے کوہستان سے تعلق رکھنے والا شخص جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے مقتول کی لاش کو وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جس میں کشروٹ کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش