QR CodeQR Code

گلگت، دکاندار اور گاہک کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

21 Oct 2020 20:48

بدھ کے روز کرنل احسان علی روڈ سٹی پارک سے متصل مارکیٹ میں دو افراد کے مابین مبینہ طور پر لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے کوہستان سے تعلق رکھنے والا شخص جاں بحق ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں دکاندار اور گاہک کے مابین مبینہ طور پر معمولی جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے کوہستان سے تعلق رکھنے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ بدھ کے روز کرنل احسان علی روڈ سٹی پارک سے متصل مارکیٹ میں دو افراد کے مابین مبینہ طور پر لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے کوہستان سے تعلق رکھنے والا شخص جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے مقتول کی لاش کو وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جس میں کشروٹ کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 893318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893318/گلگت-دکاندار-اور-گاہک-کے-درمیان-جھگڑا-فائرنگ-سے-ایک-شخص-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org