QR CodeQR Code

کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں، ڈی جی رینجرز سندھ

21 Oct 2020 21:21

میڈیا سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز اور آج ہونے والے دھماکے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سازش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم دشمن کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے کہا ہے کہ سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے مسکن چورنگی کے قریب ہونے والے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ افسوسناک واقعہ ہے اور دھماکے سے متعلق افسران سے تفصیلات حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اور آج ہونے والے دھماکے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سازش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں۔ میجر جنرل عمر بخاری نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پریشانی کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں مضبوط رہنا ہے، ہم دشمن کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 893327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893327/کراچی-کے-شہری-خوفزدہ-نہ-ہوں-ڈی-جی-رینجرز-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org