QR CodeQR Code

لیہ، ڈاکو بھاری مقدار میں سونا لوٹ کر فرار، فائرنگ سے ایک تاجر جاں بحق، دوسرا زخمی

21 Oct 2020 22:20

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سونے اور نقدی کی ابھی صحیح مقدار کا تعین نہیں ہوا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ کے شہر کوٹ سلطان میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو ملتان سے آئے ہوئے سونے کے تاجروں سے بھاری مقدار میں سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 1 تاجر جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس کے مطابق ڈاکوؤں نے صرافہ بازار میں پیدل سونے کی ڈلیوری کے لئے آنے والے تاجروں اعظم خان اور وحید خان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تاجروں کی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے تاجر وحید احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اعظم خان کو شدید زخمی حالت میں ملتان نشتر ریفر کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا یہ بھی کہنا تھا کہ سونے اور نقدی کی ابھی صحیح مقدار کا تعین نہیں ہوا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 893338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893338/لیہ-ڈاکو-بھاری-مقدار-میں-سونا-لوٹ-کر-فرار-فائرنگ-سے-ایک-تاجر-جاں-بحق-دوسرا-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org