QR CodeQR Code

پاراچنار کے انسانی المیہ کی وجہ سے یہاں کی عوام کی حمایت کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے، ایم ڈبلیو ایم

4 Aug 2011 23:32

اسلام ٹائمز:پاراچنار پہنچنے والے امدادی امن کاروان میں شامل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے پاراچنار کے جید علمائے کرام، مختلف ملی، عزاداری، سماجی اور سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں اور نمائندوں سے ملاقتیں کرنے کے بعد وفد کے دو ارکان کے علاوہ باقی افراد دوبارہ اپنے مرکزی آفس اسلام آباد روانہ ہو گئے


پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلٰی سطحی وفد نے پاراچنار میں اپنے قیام کے دوران یہاں کے جید علمائے کرام اور مختلف قومی، عزاداری، سماجی و سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں اور نمائندوں سے ملاقتیں کیں۔ انہوں نے پاراچنار میں تمام تنظیموں کے نمائندوں خصوصاً تحریک حسینی، مجلس علماء اہلبیت، انجمن حسینیہ، آئی ایس او اور آئی او کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں میں پاراچنار کے انسانی المیہ و پانچ سالہ محاصرہ کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرانے اور ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے یہاں کے مظلوم عوام کی حمایت جاری بلکہ اسے اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
اعلٰی سطحی وفد جسمیں جید علمائے کرام اور رضا کار شامل تھے، پاراچنار میں مختلف قومی، عزاداری، سماجی اور سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں اور نمائندوں سے ملاقتیں کرنے کے بعد وفد کے دو اراکین کے علاوہ علماء سمیت باقی تمام افراد دوبارہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی آفس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 89334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89334/پاراچنار-کے-انسانی-المیہ-کی-وجہ-سے-یہاں-عوام-حمایت-کو-اپنے-ایجنڈے-میں-سرفہرست-رکھا-ہے-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org