QR CodeQR Code

آئی جی پنجاب کی جانب سے تقویض کردہ اختیارات کے تحت جنوبی پنجاب پولیس کے ملازمین کی ملتان میں شنوائی

21 Oct 2020 22:34

 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے سخت احتساب پر عمل پیرا ہیں، اردل روم میں سزاوں کے ساتھ ملازمین کے جائز مسائل بھی حل کئے جائیں گے اور عمدہ کارکردگی پر پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب پولیس سکریٹریٹ کو اختیارات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں پولیس رولز آف بزنس میں ترمیم کے بعد جنوبی پنجاب کے پولیس ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی صدارت میں پہلا اردل روم ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب آفس میں ہوا۔ اس سلسلے میں آئی جی پنجاب کی جانب سے تقویض کردہ اختیارات کے تحت جنوبی پنجاب پولیس کے ملازمین کی شنوائی کی گئی۔ ایڈیشنل انسپکٹر پولیس جنوبی پنجاب کے اردل روم میں پولیس افسران و اہلکاروں کی سزاوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت بھی کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب نے متعدد ملازمین کی سزاوں میں ریلیف بھی فراہم کیا۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے سخت احتسابی عمل پر عمل پیرا ہیں، اردل روم میں سزاوں کے ساتھ ملازمین کے جائز مسائل بھی حل کئے جائیں گے اور عمدہ کارکردگی پر پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف دیکر انصاف کا بول بالا کرنے والے اہکار محکمے کا اثاثہ ہیں، ان کی ہر سطح پر صلاحتیوں کا اعتراف کیا جائے گا۔ بعدازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے اردل روم میں پیش ہونے والے پولیس افسروں اور ملازمین کی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے۔
 


خبر کا کوڈ: 893340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893340/آئی-جی-پنجاب-کی-جانب-سے-تقویض-کردہ-اختیارات-کے-تحت-جنوبی-پولیس-ملازمین-ملتان-میں-شنوائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org