0
Wednesday 21 Oct 2020 22:40

لیہ، تحریک طالبان کے 2 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد

لیہ، تحریک طالبان کے 2 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد
اسلام ٹائمز۔ لیہ سے تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔ ذزائع نے
’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ ضلع لیہ کے علاقہ چوک اعظم سے سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کے دوران تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد فہد اکبر اور محمد ثاقب اہم تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 893341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش