QR CodeQR Code

کراچی کا واقعہ دلخراش، سکیورٹی ادارے اور ایجنسیز اپنی رپورٹ قوم کے سامنے لائیں، علامہ اقتدار نقوی 

21 Oct 2020 22:56

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی قلعہ ہے, جہاں سے پورا پاکستان فائدہ اٹھاتا اور کاروبار کرتا ہے لیکن ایک عرصہ سے ایک مرتبہ پھر شہر کے امن کو تباہ کیا جا رہا ہے جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں، اہل ملتان کراچی دھماکہ میں زخمی اور شہید ہونیوالوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اہم ترین علاقہ پر بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے، حکومت اور ادارے واقعہ پر مکمل رپورٹ قوم کے سامنے لائیں، کراچی پاکستان کا معاشی قلعہ ہے، جہاں سے پورا پاکستان فائدہ اٹھاتا اور کاروبار کرتا ہے، لیکن ایک عرصہ سے ایک مرتبہ پھر شہر کے امن کو تباہ کیا جا رہا ہے جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل ملتان کراچی دھماکہ میں زخمی اور شہید ہونے والوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، کراچی کے امن کو تباہ نہیں ہونے دے گی۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کراچی والوں کے ساتھ ہے، کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، کراچی کی تعمیر و ترقی میں مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 893342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893342/کراچی-کا-واقعہ-دلخراش-سکیورٹی-ادارے-اور-ایجنسیز-اپنی-رپورٹ-قوم-کے-سامنے-لائیں-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org