QR CodeQR Code

امید ہے 15 جنوری سے پہلے نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہو جائینگے، فواد چوہدری

21 Oct 2020 23:20

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے نواز شریف کو واپس لانے کے حوالے سے کہا کہ برطانوی حکومت اہلکاروں کا بھی ماننا ہے کہ تیسری دنیا سے لوٹ مار کرکے آنیوالوں کیوجہ سے بدنامی ہوتی ہے، برطانوی نظام اور حکومت میں بھی یہی بیانیہ چل رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں نواز شریف سزا یافتہ ہیں، امید ہے پندرہ جنوری سے پہلے نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو واپس لانے کے حوالے سے کہا کہ برطانوی حکومت اہلکاروں کا بھی ماننا ہے کہ تیسری دنیا سے لوٹ مار کرکے آنے والوں کی وجہ سے بدنامی ہوتی ہے، برطانوی نظام اور حکومت میں بھی یہی بیانیہ چل رہا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، امید ہے برطانوی حکومت جلد فیصلہ کرے گی، امید ہے 15 جنوری سے پہلے نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے برطانوی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے، جس میں لوٹ مار کرنے والے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک میں لوٹ مار کی ہے، کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے اور برطانوی سیکرٹری داخلہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو وطن واپس بھیجیں اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کریں۔


خبر کا کوڈ: 893344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893344/امید-ہے-15-جنوری-سے-پہلے-نواز-شریف-کو-واپس-لانے-میں-کامیاب-ہو-جائینگے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org