0
Thursday 22 Oct 2020 00:08

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے متاثرین کی مدد کی جائے، آرمی چیف کی جوانوں کو ہدایت

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے متاثرین کی مدد کی جائے، آرمی چیف کی جوانوں کو ہدایت
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو پرعزم رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنا فرض جذبے سے ادا کریں اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپور مدد کی جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجورہ نے ایل او سی چھمب سیکٹر کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ کو اگلے مورچوں پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کو آپریشنل صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ اگلے مورچوں پر افسروں وجوانوں کو ہدایت دی کہ وہ پرعزم رہیں اور اپنا فرض جذبے سے ادا کریں جبکہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپور مدد کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 893354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش