QR CodeQR Code

اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ پر فضائی حملے، کئی عمارتیں تباہ

22 Oct 2020 00:49

حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں کھیتوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی ایکڑ پر محیط فصلیں اور درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔ حماس نے اسرائیل کے راکٹ حملے کے الزام کو جھوٹا قرار دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں اور کئی ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس پر حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری غزہ کی جانب سے اسرائیلی زمین پر ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔ راکٹ کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔ ادھر حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں کھیتوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی ایکڑ پر محیط فصلیں اور درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔ حماس نے اسرائیل کے راکٹ حملے کے الزام کو جھوٹا قرار دیدیا۔


خبر کا کوڈ: 893360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893360/اسرائیلی-جنگی-طیاروں-کے-غزہ-پر-فضائی-حملے-کئی-عمارتیں-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org