QR CodeQR Code

وزیراعظم نے ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کردی

22 Oct 2020 01:29

عمران خان نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے درپیش مسائل اور ترجیحات پر بریفنگ دی، ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اسپتال کی تعمیر سے متعلق پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔

اس سے قبل صنعتوں کو درپیش مسائل سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی صنعتی عمل کے فروغ سے وابستہ ہے، صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہنگی بجلی چھوٹی صنعتوں کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے، مہنگی بجلی سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے، صنعتی عمل کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جائیں، پیش کی جانے والی تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 893361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893361/وزیراعظم-نے-ہیلتھ-کارڈ-کا-دائرہ-کار-وسیع-کرنے-کی-ہدایت-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org