QR CodeQR Code

قاہرہ شام کے اندر ہر قسم کی غیر ملکی فوجی موجودگی کے خلاف ہے، عبدالفتاح السیسی

22 Oct 2020 03:07

مصری صدر نے مصر-قبرص-یونان سہ فریقی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی دہشتگردی کو مالی و اسلحہ جاتی امداد فراہم کرنیوالے ممالک کیساتھ بھرپور مقابلے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کی حمایت کرنیوالے ممالک کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔


اسلام ٹائمز۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے قبرص کے دارالحکومت میں اپنے قبرصی ہم منصب اور یونانی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ان کا ملک شام کے اندر کسی بھی غیر ملکی فوجی موجودگی کے خلاف ہے۔ مصری صدر جو مصر-قبرص-یونان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قبرص کے دارالحکومت نیکوسیا میں موجود تھے، نے اپنے قبرصی ہم منصب اور یونانی وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں "تناؤ بڑھانے اور ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سیاست سے بھرپور مقابلے" پر زور دیا ہے۔ عرب نیوز چینل العربیہ کے مطابق عبدالفتاح السیسی نے اس سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاہرہ شامی سرزمین پر ہر قسم کی غیر ملکی فوجی موجودگی کے خلاف ہے۔ انہوں نے عالمی دہشتگردی کو مالی و اسلحہ جاتی امداد فراہم کرنے والے ممالک کے ساتھ بھرپور مقابلے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ممالک کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔


خبر کا کوڈ: 893370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893370/قاہرہ-شام-کے-اندر-ہر-قسم-کی-غیر-ملکی-فوجی-موجودگی-خلاف-ہے-عبدالفتاح-السیسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org