QR CodeQR Code

پوپ فرانسس کی ہم جنس پرستوں کیلئے سماجی تحفظ کی حمایت

22 Oct 2020 09:21

روم فلم فیسٹول میں فرانسسکو نامی دستاویزی فلم نشر کی گئی جس میں پوپ فرانسس نے پہلی بار کھل کر ہم جنس پرستوں کیلئے سماجی تحفظ کے قوانین بنانے کے حق میں بات کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ ایک ہی جنس سے تعلق رکھنے والے افراد کو سماجی و قانونی تحفظ کی اجازت ہونی چاہیے۔ روم فلم فیسٹول میں فرانسسکو نامی دستاویزی فلم نشر کی گئی جس میں پوپ فرانسس نے پہلی بار کھل کر ہم جنس پرستوں کیلئے سماجی تحفظ کے قوانین بنانے کے حق میں بات کی ہے۔پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھی خدا کے بندے ہیں انہیں بھی خاندان بنانے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرست افراد کے پاس بھی حق ہے کہ وہ اپنا خاندان بنائیں۔ اس سلسلے میں سماجی قوانین بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم جنس پرست افراد کا قانونی تحفظ کیا جا سکے۔ پوپ فرانسس ہم جنس جوڑوں کے درمیان شادی کے مخالف ہیں ان کا کہنا ہے کہ شادی محض مرد اور عورت کے درمیان ہی ہونی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 893381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893381/پوپ-فرانسس-کی-ہم-جنس-پرستوں-کیلئے-سماجی-تحفظ-حمایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org