QR CodeQR Code

انتخاب میں جوبائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاؤں گا، ٹرمپ

22 Oct 2020 09:34

صدر ٹرمپ کہتے ہیں امیدواروں کی آواز بند کرنے کا آپشن غیر منصفانہ ہے انہوں نے میزبان کو متعصب قرار دیدیا۔ ٹرمپ اور جوبائیڈن کا آخری مباحثہ کل ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ کل ہو گا۔ صدر ٹرمپ کہتے ہیں امیدواروں کی آواز بند کرنے کا آپشن غیر منصفانہ ہے انہوں نے میزبان کو متعصب قرار دیدیا۔ دوسری جانب ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کی حمایت میں سابق صدر اوباما نے دھواں دھار خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر انتخاب میں جوبائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاؤں گا۔ جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جوبائیڈن سے ہے، مجھے اگر جوبائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا اور میں شاید امریکا چھوڑ جاؤں گا۔ واضح رہے کہ امریکا میں 3نومبر کو صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہو گی، امریکا میں صدر کا انتخاب براہ راست عام ووٹر نہیں کرتے بلکہ یہ کام الیکٹورل کالج کا ہے۔ امریکا کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 یا اس سے زیادہ الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 893384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893384/انتخاب-میں-جوبائیڈن-سے-ہار-گیا-ملک-چھوڑ-جاو-ں-گا-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org