QR CodeQR Code

برطانیہ، کورونا کے ایک روز میں 26 ہزار سے زائد کیسز

22 Oct 2020 10:12

حکومت نے کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے مانچسٹر کے بعد شیفلڈ اور جنوبی یارک شائر کاؤنٹی میں فتے سے پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے، پابندیوں کے تحت ان علاقوں میں لوگ میل ملاقات نہیں کر سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 26 ہزار 688 یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ حکومت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 191 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ حکومت نے کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے مانچسٹر کے بعد شیفلڈ اور جنوبی یارک شائر کاؤنٹی میں بھی کورونا پابندیوں کا الرٹ بلند ترین سطح پر کرتے ہوئے ان علاقوں میں ہفتے سے پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پابندیوں کے تحت ان علاقوں میں لوگ میل ملاقات نہیں کر سکیں گے اور 4 ہفتوں تک کیفے، بارز، کیسینوز بھی بند رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 893389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893389/برطانیہ-کورونا-کے-ایک-روز-میں-26-ہزار-سے-زائد-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org