0
Thursday 22 Oct 2020 11:19

امریکا میں کونسا امیدوار یا پارٹی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے اسکی ہمارے لیے کوئی وقعت نہیں، حسن روحانی

امریکا میں کونسا امیدوار یا پارٹی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے اسکی ہمارے لیے کوئی وقعت نہیں، حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے متحدہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے بارے میں کہا کہ کسی امیدوار کا کامیاب ہونا ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ امریکا میں جو بھی سربراہ بنے گا اسے ایران کے سامنے گردن جھکانی ہی ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں کابینہ اجلاس کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے حسن روحانی نے امریکی انتخابات اور ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندی کی مدت کے خاتمے سے متعلق بیانات دیئے۔ انہوں نے کہ "ہم کتنا اسلحہ خریدیں گے یہ اہمیت نہیں رکھتا اصل مسئلہ اپنےحقوق کا حصول ہے۔ کٹھن حالات سے دوچار ایرانی عوام کو ہماری عالمی سطح پر اہمیت سے بھی آگاہ ہونا چاہیئے"۔

حسن روحانی نے بتایا کہ امریکا ا سوقت تنہا رہ گیا ہے، کوئی بھی اب اس کا دفاع نہیں کر سکا۔ امریکا میں کس امیدوار یا پھر کس پارٹی کے انتخابات میں کامیاب رہنے کی ہمارے لیے کوئی وقعت نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ برسوں میں ایران کے دوست ممالک نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ چین اور روس ہمارے دوست ممالک ہیں، لیکن یہ ہمارا دفاع کرنے سے قاصر رہے اور انہیں دشمن کی صف میں شامل ہونا پڑا لیکن اب ایران، روس اور چین کی صف میں شامل ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دشمن ہمار کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ہم آج تک امریکہ کے سامنے نہ جھکے ہیں اور نہ ہی کبھی جھکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 893409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش