0
Thursday 22 Oct 2020 11:35

سی سی پی او لاہور عمر شیخ اچانک چھٹی پر چلے گئے

سی سی پی او لاہور عمر شیخ اچانک چھٹی پر چلے گئے
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ اچانک 3 دن کی چھٹی پر چلے گئے، انہوں نے 21، 22 اور 23 اکتوبر کیلئے آئی جی پنجاب انعام غنی کو چھٹی کی درخواست دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے اچانک چھٹی پر جانے کی تاحال وجہ سامنے نہیں آئی، واضح رہے کہ عمر شیخ جب سے سی سی پی او لاہور بنے ہیں خبروں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک میٹنگ میں سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حوالے سے ایسے ریمارکس دیے کہ جن کی وجہ سے شعیب دستگیر کئی دن تک دفتر نہ آئے۔ اس کے بعد حکومت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ کر دیا، پھر موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس میں متنازع بیان پر عمر شیخ کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اِن دنوں عمر شیخ ایک خاتون سے مبینہ بدکلامی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش