0
Thursday 22 Oct 2020 12:29

محکمہ داخلہ نے عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

محکمہ داخلہ نے عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو عید میلادالنبی( ص) پر فُول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ عید میلاد النبی(ص) پر کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید میلادالنبی(ص) کے سلسلے میں ہونے والی محافل اور تقاریب میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو ہرصورت قائم رکھا جائے۔ محکمہ داخلہ نے بڑے جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش