QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

22 Oct 2020 12:29

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ہونیوالی محافل اور تقاریب میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو قائم رکھا جائے۔ محکمہ داخلہ نے بڑے جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو عید میلادالنبی( ص) پر فُول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ عید میلاد النبی(ص) پر کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید میلادالنبی(ص) کے سلسلے میں ہونے والی محافل اور تقاریب میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو ہرصورت قائم رکھا جائے۔ محکمہ داخلہ نے بڑے جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 893422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893422/محکمہ-داخلہ-نے-عید-میلادالنبیﷺ-کے-سلسلہ-میں-سکیورٹی-گائیڈ-لائنز-جاری-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org