0
Thursday 22 Oct 2020 20:01

فرقہ وارانہ فضا کے پیچھے تکفیری سوچ کار فرما ہے، پیر معصوم نقوی

فرقہ وارانہ فضا کے پیچھے تکفیری سوچ کار فرما ہے، پیر معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کو دوبارہ ملی یکجہتی کونسل کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اہل سنت پُرامن مسلک ہے، اس لئے دیوبندی، شیعہ، اہلحدیث مکاتب فکر، اہلسنت کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کفر و شرک کی فتویٰ ساز فیکٹریوں کو بند کیے بغیر مسلکی ہم آہنگی پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ آئین پاکستان میں مسلمان کی تعریف واضح کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی فرقوں کیخلاف غلیظ نعرے بازی کو روکا جائے، ورنہ 1990ء کی دہائی کے تصادم کو روکنا ناممکن ہوگا، امید ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے ذمہ دار ریاستی ادارے بھی اس طرف توجہ دیں گے۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ لشکر جھنگوی جیسے کالعدم دہشت گرد گروہوں کی فرقہ وارانہ دہشتگردی اور طالبان اور داعش جیسی تنظیموں نے اسلام کو بدنام کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو مہینوں میں فرقہ وارانہ تصادم کی فضا کے پیچھے یہی تکفیری سوچ کار فرما رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش