QR CodeQR Code

ایک افسر کو اغوا کیاگیا، عدالتوں نے نوٹس نہیں لیا، شاہد خاقان عباسی

22 Oct 2020 13:18

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری بہت سے شک و شبہات پیدا کرتی ہے، آئی جی سندھ پر مقدمہ درج کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایک افسر کو اغوا کیا گیا، عدالتوں نے نوٹس نہیں لیا، آئین خطرے میں ہے، عدالتیں خاموش بیٹھی ہیں، ملک کہاں جا رہا ہے، یہ لمحہ فکریہ ہے، تحقیقات کیسے ہو گی، کون کرے گا، اس کا تعین کرنا مشکل ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری بہت سے شک و شبہات پیدا کرتی ہے، آئی جی سندھ پر مقدمہ درج کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے آئی جی پولیس کو اغوا کر کے ایک دفتر لے جایا گیا، کراچی کے آرٹلری تھانے میں ایف آئی آر کی درخواست دی، اب تک درج نہیں ہو سکی، وفاق صوبے پر حملہ آور ہوا، یہ بدنصیبی کی بات ہے، آئی جی سندھ پولیس اپنے اغوا کی ایف آئی آر بھی درج کرانے سے قاصر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893428/ایک-افسر-کو-اغوا-کیاگیا-عدالتوں-نے-نوٹس-نہیں-لیا-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org