0
Thursday 22 Oct 2020 15:31

پشاور، بی آر ٹی سروس 25 اکتوبر سے دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

پشاور، بی آر ٹی سروس 25 اکتوبر سے دوبارہ بحال کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے بی آر ٹی بس سروس 25 اکتوبر سے دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگشن نے بی آر ٹی سروس کی دوبارہ بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی اسٹیشن عملے کو بھی ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے چار واقعات سامنے آنے کے بعد بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد روزانہ سفر کرنے والے افراد کی مشکلات بڑھ گئی تھیں۔ دوسری جانب ترجمان ٹرانز پشاور عمیر خان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے ماہرین پشاور پہنچ کر گاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بسوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد ہی سروس بحال کی جائے گی۔ آگ لگنے کے واقعات کے بعد چینی ماہرین نے انسپکشن شروع کر دی تھی۔ بی آر ٹی کی تمام بسوں کو ازسرنو چیک کیا گیا۔ تکنیکی اعتبار سے کلیئرنس کے بعد سروس بحال کی جانی تھی۔ دو ماہ قبل 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا، تاہم افتتاح کے بعد سے ہی سروس میں کئی مسائل سامنے آنا شروع ہوگئے تھے اور ایک ماہ کے بسوں میں آگ لگنے کے چار واقعات ہونے پر سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 893444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش