0
Thursday 22 Oct 2020 19:15

مریم نواز ہاتھ میں موبائل لیکر ہمیشہ سیلفی کے موڈ میں ہوتی ہیں، فیاض الحسن چوہان

مریم نواز ہاتھ میں موبائل لیکر ہمیشہ سیلفی کے موڈ میں ہوتی ہیں، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ڈرامہ کر رہی ہے، ان کا بنیادی ایجنڈا اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اپوزیشن غلط فہمی کا شکار ہے کہ شاید کوئی ڈیل ہو جائے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ آئی جی ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں، اس کا مطلب ہے کہ یہ نااہل ہیں، انہیں آئی جی کی فکر ہے لیکن مزار قائد کی  توقیر کی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سوشل میڈیا لیڈر ہیں، وہ ہاتھ میں موبائل لے کر ہمیشہ سیلفی کے موڈ میں ہوتی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ ان کے کمرے کی توڑ پھوڑ ہوئی ہو اور انہوں نے ویڈیو نہ بنائی ہو۔؟

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کے تجارتی مفادات تھے، جن کی وجہ سے انہوں نے حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی بلکہ سجن جندال سے ملاقات کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب حکومت کے خلاف تقریر سے قبل سندھ حکومت کی پرفارمنس دیکھ لیا کریں، مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ کی گندم پر کارکردگی صفر ہے، عثمان بزدار نے پنجاب کے لیے بہترین کام کیے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نے گندم کا 91 فی صد ہدف پورا کیا، ہماری اور سندھ حکومت کی کارکردگی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اب ڈبل گیم کھیل رہی ہے، بلاول زرداری اپنے والد کی بات کی لاج رکھ لیں، بلاول کے والد نے کہا تھا کہ نواز شریف بھارتی ایجنٹ ہیں اور وہ گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 893480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش