QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا بلاول کو فوری گلگت بلتستان بدر کرنیکا مطالبہ

22 Oct 2020 19:53

گلگت میں دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا کہ بلاول کو انتخابی مہم سے نہ روکا گیا تو ہم بھی اپنی مرکزی قیادت کو یہاں بلائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنمائوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ بلاول کو فوری طور پر گلگت بلتستان بدر کریں، ورنہ ہم بھی مرکزی قیادت کو الیکشن مہم کیلئے یہاں بلائیں گے۔ گلگت میں پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں یہ طے ہوا تھا کہ کسی بھی جماعت کا قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کا ممبر یہاں الیکشن کے دنوں نہیں آئے گا۔ لیکن بلاول ہہاں آکر انتخابی مہم چلا رہے ہیں، ہم الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاول کو انتخابی مہم سے فوری طور پر روکا جائے۔ اگر انہیں نہ روکا گیا تو ہم بھی اپنی پارٹی کی مرکزی قیادت کو یہاں بلائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 893481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893481/تحریک-انصاف-کا-بلاول-کو-فوری-گلگت-بلتستان-بدر-کرنیکا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org