0
Thursday 22 Oct 2020 20:31

حکیم یاسین کی لیفٹینٹ گورنر سے ملاقات، کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا

حکیم یاسین کی لیفٹینٹ گورنر سے ملاقات، کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کو ایک ملاقات کے دوران جموں کشمیر کی موجودہ سماجی، سیاسی اور ترقیاتی منظرنامے کی تفصیلی جانکاری دی۔ حکیم محمد یاسین نے منوج سنہا پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکومت کے وعدے کے مطابق جموں و کشمیر کے ریاستی تشخص کو بغیر کسی مزید تاخیر کے بحال کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی تشخص بحال کرنا یہاں کے لوگوں میں بھارتی حکومت کے تئیں پائے جارہے شکوک و شبہات اور بد گمانیوں کو دور کرنے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں کہا کہ مذکورہ قدم سے جموں و کشمیر میں سیاسی عدم استحکام کو دور کرنے کے علاوہ سیاسی عمل اور عوامی حکومت کی بحالی میں بھی کافی مدد ملے گی۔

حکیم محمد یاسین نے لیفٹیننٹ گورنر سے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ کسی بھی صورت میں گزشتہ سال 5 اگست کے بعد اپنے چھیننے گئے آئینی حقوق کی بحالی چاہتے ہیں اور ایسا کرنا خطے میں امن و امان، ترقی اور خوشحالی کے لئے لازمی ہے۔ پی ڈی ایف کے سرپرست نے منوج سنہا سے جموں و کشمیر میں موجودہ نامساعد حالات کی وجہ سے خسارے میں پڑے سیاحتی، میوہ، ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبوں کی بازآبادکاری کے لئے خصوصی مالی پیکیج فراہم کرنے کی بھی مانگ کی اور آشاورکروں، روزانہ بنیادوں پر کام کرنے والے ورکروں اور نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو باقاعدہ بنانے اور انکی تنخواہیں واگزار کرنے کی بھی مانگ کی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے کشمیر میں پریس کی آزادی کو یقینی بنانے اور صحافتی برادری کو مختلف بہانوں پر ہراسان نہ کرنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 893484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش