QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، صحافیوں کو بار بار ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، عوامی مجلس عمل

22 Oct 2020 20:27

عوامی مجلس عمل نے کہا ایسٹیٹس محکمہ نے پہلے جموں اور اب سرینگر میں کشمیر ٹائمز اور کے این ایس کے دفاتر کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے سربمہر کیا جو افسوسناک اور بدقسمتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل نے معروف روزنامہ ’کشمیر ٹائمز‘ اور خبر رساں ایجنسی ’کے این ایس‘ کے دفاتر کو محکمہ ایسٹیٹس کی طرف سے مقفل کئے جانے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں عوامی مجلس عمل نے کہا ایسٹیٹس محکمہ نے پہلے جموں اور اب سرینگر میں کشمیر ٹائمز اور کے این ایس کے دفاتر کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے سربمہر کیا جو افسوسناک اور بدقسمتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امر از حد تشویشناک ہے کہ صحافت سے وابستہ معزز ارکان کو بار بار ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے اور سخت قوانین کے تحت ان پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ عوامی مجلس عمل نے اخبارات کے ذمہ اداروں اور ایڈیٹروں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ کشمیری عوام ذرائع ابلاغ کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے عزم و استقلال کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893485/مقبوضہ-کشمیر-صحافیوں-کو-بار-ڈرایا-اور-دھمکایا-جارہا-ہے-عوامی-مجلس-عمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org