0
Thursday 22 Oct 2020 20:23

اسلامی جمیعت طلبہ نے فیسوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا

مطالبات پورے نہ ہوئے تو ایوانوں کا گھیراو کریں گے، حمزہ صدیقی
اسلامی جمیعت طلبہ نے فیسوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر کی جامعات میں ہاسٹل اور فیسوں کے مسئلہ پر اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ سمیت دیگر رہنماوں کی لاہور میں پریس کانفرنس، ناظم اعلی پاکستان حمزہ صدیقی کا کہنا تھا کہ 10 روز کے اندر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ایوانوں کا گھیراؤ کرینگے۔ ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو بجٹ تعلیم کیلئے مختص کیا وہ بہت کم ہے، پشاور، کراچی، سندھ، فیصل آباد سمیت متعدد جامعات میں 20 سے 25 فیصد فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان یونیورسٹی نے 15 سے 20 فیصد اضافہ کیا ہے۔ حمزہ صدیقی نے مزید کہا حکومت بچوں کو تعلیم دینے میں ناکام ہو چکی ہے، 2016 سے 2019 تک آمدنی میں کمی ہوئی لیکن فیسوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ جامعات کی گرانٹ میں اضافہ کرے، حکومت جی ڈی پی کا 4 فیصد بجٹ تعلیم کیلئے مختص کرے گی تو ملک ترقی کرے گا۔

حمزہ صدیقی نے مزید کہا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا پورا دھندہ ملک میں چل رہا ہے، لہٰذا فیس کیساتھ ٹیکس کی وصولی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پرائیویٹ جامعات کو پابند کیا جائے کہ ایک معقول فیس رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ 27 اکتوبر کو لاہور میں ڈاکٹرز کنونشن کا انعقاد کرے گئی، میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ سے صرف بیس دن پہلے کورس میں تبدیلی کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ مثالیں آپ بڑے بڑے ممالک کی دے رہے ہوتے ہیں اور کام آپ کے سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلامی جمعیت طلبہ نہ صرف احتجاجی مارچ کرے گی بلکہ ایوانوں کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔ حمزہ محمد صدیقی نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت الیکشن میں ووٹ کیلئے عوام سے جھوٹے وعدے کرتی ہے، موجودہ حکومت نے خصوصاً نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا لیکن صلہ یہ ملا کہ آج غریب طالب علم پس کر رہ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 893489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش