0
Thursday 22 Oct 2020 21:06

نیا پاکستان ہاوَسنگ منصوبے کے راستے میں حائل بڑی رکاوٹ ختم

نیا پاکستان ہاوَسنگ منصوبے کے راستے میں حائل بڑی رکاوٹ ختم
اسلام ٹائمز۔ نیا پاکستان ہاوَسنگ منصوبے کے راستے میں حائل بڑی رکاوٹ ختم ہوگئی، سپریم کورٹ نے فنانشل انسٹی ٹیوشن ریکوری آرڈیننس کےخلاف دائر درخواست خارج کردی، عدالت نے ریکوری ایکٹ کی شق 15 قانون کے مطابق قرار دے دی، چیف جسٹس کی جانب سے درخواست گزار کی سرزنش کی گئی، چیف جسٹس نے قرار دیا کہ آپ لوگ بینکوں کا پیسہ واپس کرتے نہیں اور قانون چیلنج کر دیتے ہیں، درخواست گزار نے اپنی جائیداد قرض کے عوض بینک میں رہن رکھوائی تھی، سیکشن 15 کے تحت بینکوں کو قرض عدم واپسی پر جائیداد نیلام کرنے کا اختیار ہے، قانون چیلنج ہونے کی وجہ سے بینک نیا پاکستان ہاوَسنگ منصوبہ فنانس نہیں کر رہے تھے، درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر اپیل کی تھی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو 10 دن میں بینک کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 893504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش