QR CodeQR Code

بیوی شیعہ ہے، جائیداد میں وارث نہیں بن سکتی، سپریم کورٹ میں درخواست

22 Oct 2020 21:50

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ بیوی شیعہ ہو تو سنی خاوند کی زرعی زمین میں حقدار نہیں ہوسکتی؟ کیا میاں بیوی کے مسلک یا ذات پر جائیداد منتقلی کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔؟ مولوی انوار الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈرز کے مطابق خاوند سنی اور بیوی شیعہ ہو تو شیعہ مسلک کے اصول پر جائیداد منتقل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں سنی خاوند کی زرعی جائیداد میں شیعہ اہلیہ کو حصہ ملنے کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست مقبول حسین شاہ نے ایڈووکیٹ مولوی انوار الحق کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں موقف اختیا کیا گیا ہے کہ شیعہ مسلک کے مطابق خاوند سنی اور بیوی شیعہ ہو تو بیوی زرعی زمین میں حصہ دار نہیں ہوسکتی، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ بیوی شیعہ ہو تو سنی خاوند کی زرعی زمین میں حقدار نہیں ہوسکتی؟، کیا میاں بیوی کے مسلک یا ذات پر جائیداد منتقلی کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔؟

اس پر مولوی انوار الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈرز کے مطابق خاوند سنی اور بیوی شیعہ ہو تو شیعہ مسلک کے اصول پر جائیداد منتقل ہوگی، اگر سنی خاوند اور شیعہ بیوی کی اولاد نہ ہو تو شوہر کے انتقال پر زرعی جائیداد میں بیوی کا حصہ نہیں ہوسکتا، عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپیل کے خلاف فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 20 سال قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں شوہر کے انتقال پر شیعہ بیوی کو زرعی زمین میں ایک حصہ ملا تھا لیکن سنی شوہر کے انتقال پر اس کے بھتیجے نے طالب بی بی پر مقدمہ کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست میں پیر شاہ کو فریق بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 893508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893508/بیوی-شیعہ-ہے-جائیداد-میں-وارث-نہیں-بن-سکتی-سپریم-کورٹ-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org