QR CodeQR Code

12ربیع الاول کو اہلسنت بھائیوں کے جلوسوں کے استقبال کیلئے ''خوش آمدید'' کیمپ لگایا جائیگا، علامہ اقتدار نقوی 

22 Oct 2020 22:33

ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام بارہ ربیع الاول کے موقع پر اہلسنت کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے ''خوش آمدید'' کیمپ لگائے جائینگے، اسکے علاوہ میلادالنبی ریلیاں نکالی جائینگی، سیمینار، پریس کانفرنس اور میلاد کا اہتمام کیا جائیگا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ اس سال بھی ہفتہ وحدت جوش و خروش سے منایا جائے گا، امام راحل، رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق شیعہ سنی اتحاد کے لیے مشترکہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا، ان شاء اللہ گذشتہ سالوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام بارہ ربیع الاول کے موقع پر اہلسنت کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ''خوش آمدید'' کیمپ لگائے جائیں گے، اس کے علاوہ میلادالنبی ریلیاں نکالی جائیں گی، سیمینار، پریس کانفرنس اور میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔ ملتان میں بارہ ربیع الاول کو حسب سابق امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے سامنے کیمپ لگایا جائے گا، جس میں تمام جلوسوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 893519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893519/12ربیع-الاول-کو-اہلسنت-بھائیوں-کے-جلوسوں-استقبال-کیلئے-خوش-آمدید-کیمپ-لگایا-جائیگا-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org