0
Thursday 22 Oct 2020 22:39

جنگی تیاریوں میں بھی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، آرمی چیف

جنگی تیاریوں میں بھی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ کیا ہے، جہاں پاک فوج کے سپہ سالار کو آرمی کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوجرانوالہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، دورے میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے مرالہ ہیڈ ورکس پر تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا، تربیتی مشقوں میں روایتی اور جنگی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر جوانوں کےاعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا، آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا، دورے کے موقع پر آرمی چیف کو سی ایم ایچ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے کورونا وبا پر قابو پانے میں آرمی میڈیکل کور کی تعریف کی۔

بعد ازاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگی تیاریوں میں بھی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جبکہ پیشہ ورانہ مہارتوں میں تربیت کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر طرح کے حالات میں پاک فوج قوم کی توقعات میں پورا اترے گی اور انشاء اللہ مادر وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 893520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش