QR CodeQR Code

سوڈان، صیہونی وفد کی آمد پر شدید احتجاج، پولیس فائرنگ سے 1 جانبحق 13 زخمی

22 Oct 2020 23:20

عرب اخبار القدس العربی نے اطلاع دی ہے کہ سوڈانی جوانوں نے خرطوم کے جنوبی علاقے "الصحافہ" میں صیہونی رژیم کیساتھ دوستی کیخلاف اپنے مظاہرے میں "کٹھ پتلی حکومت کو گرا دو" جیسے نعرے لگائے اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے جسکے جواب میں حکومتی فورسز کیطرف سے ہونیوالی سیدھی فائرنگ سے 1 شخص جانبحق اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سوڈانی جوانوں نے دارالحکومت خرطوم میں اسرائیلی وفد کی آمد پر شدید احتجاج کرتے ہوئے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوڈان میں گذشتہ روز غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری سے متعلق وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے اقدامات کے خلاف دارالحکومت کے اندر وسیع احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کو دبانے کے لئے حکومتی فورسز نے پرتشدد اقدامات اٹھائے۔ عرب اخبار القدس العربی نے اطلاع دی ہے کہ سوڈانی جوانوں نے خرطوم کے جنوبی علاقے "الصحافہ" میں صیہونی رژیم کے ساتھ دوستی کے خلاف اپنے مظاہرے میں "کٹھ پتلی حکومت کو گرا دو" جیسے نعرے لگائے اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے اندر اعلی سطحی صیہونی وفد کی موجودگی کے موقع پر ہونے والے اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے کو دبانے کے لئے حکومتی فورسز نے سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1 شخص جانبحق اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔





صیہونی ریڈیو نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ ایک اعلی سطحی اسرائیلی وفد بدھ کے روز سے سوڈان کے دورے پر ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان استوار کئے جانے والے دوستانہ تعلقات کا زمینہ فراہم کر سکے جبکہ صیہونی وزیر برائے علاقائی تعاون نے بھی گذشتہ روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ہی ایک اور عرب ملک بھی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کر لے گا۔ دوسری طرف سوڈان کے قائم مقام وزیر خزانہ ھبہ محمد علی نے دعوی کیا ہے کہ ملک پر عائد امریکی پابندیوں کا اٹھایا جانا اور دہشتگردی کی فہرست سے سوڈان کے اخراج کا اسرائیل دوستی معاہدے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی رژیم نے بھی سوڈان کو یہ وعدہ دے رکھا ہے کہ اگر وہ غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ دوستی معاہدے پر دستخط کر دے تو سوڈان کی جانب سے امریکہ کو ادا کیا جانے والا تاوان، سعودی عرب کی جانب سے ادا کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 893522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893522/سوڈان-صیہونی-وفد-کی-آمد-پر-شدید-احتجاج-پولیس-فائرنگ-سے-1-جانبحق-13-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org