0
Thursday 22 Oct 2020 23:32

وزیراعظم نے غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکسز ختم کرنیکی ہدایت کر دی

وزیراعظم نے غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکسز ختم کرنیکی ہدایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ٹیکس بیس میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، ایف بی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے، غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس گزاروں کے لئے نظام خصوصاً گوشواروں کا نظام آسان بنایا جائے، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 893525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش