QR CodeQR Code

وزیراعظم نے غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکسز ختم کرنیکی ہدایت کر دی

22 Oct 2020 23:32

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ٹیکس بیس میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، ایف بی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے، غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس گزاروں کے لئے نظام خصوصاً گوشواروں کا نظام آسان بنایا جائے، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 893525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893525/وزیراعظم-نے-غیر-ضروری-ود-ہولڈنگ-ٹیکسز-ختم-کرنیکی-ہدایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org