QR CodeQR Code

قطر کیجانب سے فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کی شدید مذمت

22 Oct 2020 23:45

عرب ای مجلے الخلیج آنلائن کیمطابق قطری کابینہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کو امن و امان کی برقراری میں سب سے بڑی رکاوٹ اور فلسطینی حکومت کی تشکیل و دوطرفہ مذاکرات کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کیخلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ قطری وزیراعظم خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں فلسطینی سرزمین پر مزید غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس کو بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ عرب ای مجلے الخلیج آنلائن کے مطابق قطری کابینہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کو امن و امان کی برقراری میں سب سے بڑی رکاوٹ اور فلسطینی حکومت کی تشکیل و دوطرفہ مذاکرات کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے اس فیصلے کے خلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائے۔ اس بیان میں سال 1967ء کی سرحدوں اور قدس شریف کے بطور دارالحکومت پر مشتمل فلسطینی حکومت کے قیام پر بھی تاکید کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 893526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893526/قطر-کیجانب-سے-فلسطینی-سرزمین-پر-غیر-قانونی-صیہونی-بستیوں-کی-تعمیر-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org