0
Thursday 22 Oct 2020 23:52

روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف پر پابندی عائد

روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف پر پابندی لگا دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف اگور کوسٹیوکو کو 2015 میں جرمن پارلیمنٹ پر کمپیوٹر ہیکنگ حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے دفتر سے ای میلز چوری کے الزام میں روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف اور ایک اور عہدیدار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یورپی یونین نے پابندیوں کی نوعیت کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں افراد کے سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ ان کے اثاثے بھی منجمد کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب روس الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت اور شواہد نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش