QR CodeQR Code

سعد الحریری دوبارہ لبنان کے وزیراعظم نامزد

23 Oct 2020 00:01

حریری نے دوسری بار وزارت عظمیٰ کا قلمدان اگست 2016 میں سنبھالا تھا، قبل ازیں وہ 2009ء سے 2011ء تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان میں ایک سال قبل عہدہ چھوڑنے والے سعد حریری کو دوبارہ وزیراعظم نامزد کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ارکان پارلیمان کے ساتھ مشاورت کے بعد صدر مائیکل عون نے سعد حریری کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ گذشتہ سال لبنان میں معاشی مسائل کے خلاف مظاہروں کے دباؤ میں آکر اس وقت سعد حریری نے وزارت عظمی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یاد رہے کہ سعد حریری نے دوسری بار وزارت عظمیٰ کا قلمدان اگست 2016 میں سنبھالا تھا، قبل ازیں وہ 2009ء سے 2011ء تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے ہیں، اس کے علاوہ سعد حریری کے والد رفیق حریری بھی دو مرتبہ لبنان کے وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893530/سعد-الحریری-دوبارہ-لبنان-کے-وزیراعظم-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org