0
Friday 23 Oct 2020 00:12

مراد علی شاہ کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے، فواد چوہدری

مراد علی شاہ کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی میں مراد علی شاہ کچھ بات کر رہے تھے اور نیوز کانفرنس میں کچھ، دراصل مراد علی شاہ کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ روزانہ لاکھوں مقدمے درج ہو رہے ہوتے ہیں، کیا وزیراعظم سب کا جواب دیں گے؟ سندھ حکومت موجود ہے، سندھ پولیس کا کیس ہے، وزیراعظم کیوں جواب دیں؟ انہوں نے کہا کہ نون لیگ والوں کو ساتھ بیٹھ کر طے کرنا چاہیئے کہ مؤقف کیا اپنانا ہے، پوری نون لیگ کنفیوژ ہے، ہر رہنماء الگ بات کر رہا ہوتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں مراد علی شاہ کچھ بات کر رہے تھے اور نیوز کانفرنس میں کچھ، اسمبلی میں تقریر سے ایک پہلے کہا کیپٹن (ر) صفدر نے غلط کیا، اگلے دن اسمبلی میں تقریر میں مؤقف دوسرا تھا۔ دراصل مراد علی شاہ کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ نواز شریف کو جلد واپس لے آئیں گے، نواز شریف وزٹ ویزے پر برطانیہ میں ہیں، امید ہے کہ 15جنوری سے پہلے نواز شریف کو واپس لے آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 893533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش