QR CodeQR Code

پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مزید وقت مل گیا

23 Oct 2020 00:33

6 ماہ کے مزید ریلیف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ دوسری جانب کورونا ویکسین کی مد میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک نے ترقی پذیر ممالک کے لیے فنڈز کا اعلان بھی کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مزید 6 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 6 ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں اس سے قبل ایک سال کا ریلیف دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق قرضوں میں ایک سال کا ریلیف رواں سال دسمبر میں ختم ہو رہا تھا، 6 ماہ کے مزید ریلیف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ دوسری جانب کورونا ویکسین کی مد میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک نے ترقی پذیر ممالک کے لیے فنڈز کا اعلان بھی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کے لیے ترقی پذیر ممالک کے لیے 12 ارب ڈالرز مختص کیے جارہے ہیں، کورونا ویکسین کے لیے پاکستان کو 400 ملین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری سے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی مالی معاونت کی راہ ہموار اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی آسان ہوگی۔ ماہر معاشیات خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ روپے پر دباؤ کم ہوگا اور قدر میں استحکام آئے گا، پاکستان نے پیشگی شرائط پوری کردی ہیں، جن میں روپے کی قدر کا تعین،گیس و بجلی کی قیمتیں، ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ اور شرح سود میں اضافہ شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 893538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893538/پاکستان-کو-قرضوں-کی-ادائیگی-میں-مزید-وقت-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org