0
Friday 23 Oct 2020 10:37

معروف قوال شیر میانداد فیصل آباد میں ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی

معروف قوال شیر میانداد فیصل آباد میں ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں قوال شیر میاں داد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیٹے سمیت زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق معروف قوال شیر میاں داد گزشتہ رات گٹ والا کے علاقے میں ایک دربار پر قوالی کے پروگرام میں شرکت کے بعد واپس پاک پتن جانے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ گٹ والا کے قریب ہی ایک جگہ شیر میاں داد رفع حاجت کے لیے گاڑی سے اترے تو 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر قوالی میں اکٹھی ہونے والی رقم لوٹنے کی کوشش کی اور اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے شیر میاں داد سینے میں اور ان کے بیٹے ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق  ورادت کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے جب کہ شدید زخمی شیر میاں داد اور ان کے بیٹے کو گاڑی کے ڈرائیور نے سول اسپتال منتقل کیا جہاں شیر میاں داد کے جسم سے گولی نکالنے کے لیے ان کا آپریشن کیا گیا۔ ڈاکڑز کے مطابق قوال شیر میاں داد کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 893569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش