QR CodeQR Code

مکس اچار پارٹی، منافقت کی بے تاج بادشاہ ہے، فیاض چوہان

23 Oct 2020 12:13

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ ان کی آشا اور خواہش این آر او کی ہے ان کا تماشا کرپشن لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مکس اچار پارٹی کی آشا، تماشا اور بھاشا سارا پاکستان جان چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان کی آشا اور خواہش این آر او کی ہے ان کا تماشا کرپشن لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا ہے اور ان کی بھاشا ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ان کی آشا، تماشا اور بھاشا آپس میں رتی برابر بھی مطابقت نہیں رکھتی یہ منافقت کے بے تاج بادشاہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893579/مکس-اچار-پارٹی-منافقت-کی-بے-تاج-بادشاہ-ہے-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org