QR CodeQR Code

پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کا کردار مختلف ہو گا، شیخ رشید

23 Oct 2020 12:51

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان جلد بحرانوں سے نکل جائیں گے، سال چھ مہینے میں تمام کیسز کا فیصلہ ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے ایجنڈے کے ساتھ پیپلز پارٹی نہیں چلے گی۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کا کردار مختلف ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد بحرانوں سے نکل جائیں گے، سال چھ مہینے میں تمام کیسز کا فیصلہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دور میں لوٹ مار کے اثرات روپے پر پڑے ہیں۔ شیخ رشید نے دعوی کیا کہ 31 دسمبر تک چینی اور آٹے کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 893583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893583/پی-ڈی-ایم-میں-پیپلز-پارٹی-کا-کردار-مختلف-ہو-گا-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org