QR CodeQR Code

کورونا وائرس کیسز کا بڑھنا پریشانی کی بات ہے، یاسمین راشد

23 Oct 2020 13:52

جی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ سردیوں میں لوگوں کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے کورونا وائرس بڑھنے کے زیادہ امکانات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کا بڑھنا پریشانی کی بات ہے، اگر کورونا وائرس کیسز بڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سردیوں میں لوگوں کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے کورونا وائرس بڑھنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے، دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے، غریب ممالک مکمل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہپاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح مسلسل چوتھے دن 2 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں 27 ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 736 ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 7 فیصد رہی، جبکہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 13 اموات کے بعد تعداد 6715 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 893587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893587/کورونا-وائرس-کیسز-کا-بڑھنا-پریشانی-کی-بات-ہے-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org